کراچی بندرگاہ پر ایک لاکھ ٹن سے زائد سامان اتارا ولادا گیا

کراچی بندرگاہ پر ایک لاکھ ٹن سے زائد سامان اتارا ولادا گیا

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 2 ہزار 603 ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا اس میں79 ہزار775 ٹن درآمدی اور 22 ہزار 828 ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ درآمدی سامان 15 ٹن بلک کارگو‘ 14 ہزار 92 ٹن کوئلے‘ 6 ہزار 665 ٹن کیمیاوی کھاد‘ 37 ہزار 177ٹن پیٹرولیم وتیل‘ 21 ہزار 826 ٹن جنرل کارگو اوربرآمدی سامان 50ٹن بلک کارگو‘ایک ہزار566 ٹن سیمنٹ ‘ 6 ہزار 853 ٹن ٹالکم پاﺅڈر ‘3ہزار 735 ٹن نفتھا ‘10ہزار624ٹن جنرل کارگو پرمشتمل تھا۔ اس دوران 10بحری جہاز ساگامور‘ ایور پرل ‘ نساﺅ انرجی‘ نیولائف ‘ایلینی‘ہنڈائی بینکاک‘ بینوہند‘ سڈنی برتھوں پرلنگرانداز ہوئے جبکہ 6بحری جہاز اورینٹ ڈریم‘زنجیار ‘کوٹا گین ٹینگ‘ نبیل ایچ ‘بالٹک بریز اور ساگاموربندرگاہ سے روانہ ہو گئے۔ کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید7بحری جہازوں کی بندرگاہ آمدمتوقع ہے۔