مرکنٹائل ایکسچینج میں 5 ارب 11 کروڑ سے زائد کا کاروبار

لاہور (سٹی رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 19 ہزار 510 لاٹ کے سودے 5 ارب 11 کروڑ 55 لاکھ 75 ہزار 29 روپے میں ہوئے جس کے مطابق خام تیل، گولڈ اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جبکہ چاول ایری 6، پام آئل، چینی، کاٹن اور گندم کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ مارکیٹ میںخام تیل کی قیمت بڑھ کر 97.47 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ چاندی کی قیمت بڑھ کر 22.380 ڈالر فی اونس، سونے کی قیمت بڑھ کر 1341.60 ڈالر فی اونس، دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 46 ہزار 21 روپے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 54 ہزار 919 ہوگئی۔ دوسری جانب چاول اری 6 کی قیمت کم ہوکر 3267 روپے فی سو کلوگرام ہوگئی۔ پام آئل کی قیمت کم ہوکر 4 ہزار 504، چینی کی قیمت کم ہوکر فی کلو 47.91 روپے، کاٹن کی قیمت کم ہوکر 78.98 پونڈ فی سینٹ جبکہ گندم کی 100 کلوگرام کی بوری کم ہوکر 3548 روپے ہوگئی۔