سونے کی قیمتوں میں استحکام کا رحجان

سونے کی قیمتوں میں استحکام کا رحجان

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر اضافے پر1340 ڈالرفی اونس ہوگئی جس کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں دس گرام سونے کی قیمت گزشتہ سطح 46028 روپے پر مستحکم رہی جس کے نتیجے میں انہی شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں بھی گزشتہ سطح53700 روپے پر مستحکم ہوگئی ہیں۔