زمین ڈاٹ کام کے زیراہتمام پراپرٹی نمائش کل تک جاری رہے گی

لاہور (پ ر) وفاقی اور حکومت پنجاب کے تعاون سے زمین ڈاٹ کام پاکستان کی پہلی پراپرٹی نمائش پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر میں 27 اکتوبر تک ہوگی جس کے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک رکھے گئے۔ زمین ڈاٹ کام کے مطابق یہ پاکستان کی پراپرٹی سے متعلق 2013ءکی سب سے بڑی تقریبات میں سے ایک ہوگی۔ زمین ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیشان خان نے کہا کہ ”ہم اس بڑی تقریب میں پریکٹس کے ساتھ اشتراک پر بہت پُرجوش ہیں جوکہ اس وقت ہونے جا رہی ہے جب مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔“ سائٹ حال ہی میں آﺅٹ ڈور مارکیٹنگ‘ ہوسٹنگ‘ تقریبات منعقد کرنے اور شراکت داری قائم کرنے کے لحاظ سے کافی حد تک فعال رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف پاکستان رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے اہم لوگوں سے رابطہ قائم کرنے بلکہ اپنی تشہیر میں اضافے اور اپنے شراکت داروں کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔