زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تیزی سے کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تیزی سے کمی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تیزی سے کمی ہوئی ہے۔صرف 30روز کے اندر زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر سے زائدکم ہوئے ہیں۔دستیاب اعدادو شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی کا آغاز جنوری 2013ءسے ہوا۔جنوری کے آغاز میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب 63کروڑ ڈالر تھے جو اکتوبر کے ختم ہونے والے دوسرے ہفتہ میں گر کر 9ارب 23کروڑ ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوئے ہیں تاہم بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 9ارب23کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 4ارب ڈالر سٹیٹ بنک اور 5ارب ڈالر بینکوں کے پاس ہیں۔قانون کے تحت حکومت اب صرف سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کو استعمال کرسکتی ہے جبکہ بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر استعمال نہیں کئے جاسکتے۔
ذخائر