روس کی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کیلئے سرمایہ کاری کی پیشکش، پاکستان کو بھی ملے گی

روس کی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کیلئے سرمایہ کاری کی پیشکش، پاکستان کو بھی ملے گی

کراچی(این این آئی) روس نے وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان بجلی کی ٹرانسمشن لائن کے قیام کے لئے 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔ کرغیزستان اور تاجکستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی افغانستان اور پاکستان کو برآمد کی جائے گی ۔جس کے لئے روس 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری پر تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس 50 کروڑ ڈالر کے بدلے ٹرانسمشن لائن کی تنصیب کا ٹھیکہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور پاکستان نے روس کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے تاہم منصوبے میں شامل کرغیزستان، تاجکستان اور افغانستان نے روسی پیشکش پر کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے اور سرمایہ لگا کر گیس پائپ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے کافی سرگرم ہے۔ ادھر عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک نے بجلی کی ٹرانسمشن لائن کی تنصیب پر ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔