ذوالفقار گھمن نے ڈی جی تحفظ جنگلی حیات کا چارج سنبھال لیا

لاہور (سٹی رپورٹر) ذوالفقار گھمن نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ”نوائے وقت“ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ جلد محکمے کے تمام افسران کا اجلاس بلا کر محکمے کی ترقی کے لئے حکمت عملی تیار کرکے اعلیٰ حکام کو اس کی رپورٹ بھجوائیں گے۔