تجارتی سرگرمیوں کیلئے حکومت کو سفارشات پیش کریں گے: لاہور چیمبر

لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک بالخصوص صوبہ پنجاب میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت کو سفارشات پیش کرے گا۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر آف کامر ساینڈ انڈٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری اور فیروز پور روڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چار رکنی وفد کے درمیان لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر ہوا۔ وفد کی سربراہی فیروز پور روڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین ریاض احمد شیخ نے کی۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس سلسلے میں پہلے ہی کام کا آغاز کرچکا ہے اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کرنے کے لئے صنعتی اور تجارتی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ تیزی سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔