بھٹہ مزدور بنیادی حقوق سے محروم ہیں: ہیومن لبریشن کمیشن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ہیومن لبریشن کمیشن نے کہا کہ بھٹہ مزدور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ یہ بات ہیومن لبریشن کے رہنماﺅں نے مرکزی دفتر میں بھٹہ مزدوروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر باﺅنڈڈ لیبر فریڈم فرنٹ پاکستان اور مسیحا ملت پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں کہی گئی۔ اجلاس کے بعد ہیومن لبریشن کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا‘ بانڈڈ لیبر کے جنرل سیکرٹری شوکت فیاض شوکت‘ پاسٹر منیر شاہد نے میڈیا کو بریفنگ دی۔