آئی سی آئی کے منافع میں اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر2013) کے دوران آئی سی آئی پاکستان کو 30 کروڑ 67 لاکھ روپے بعد از ٹیکس خالص منافع ہوا ہے جو 3.32 روپے فی حصص ہے ‘ جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ منافع 30 کروڑ 18 لاکھ روپے تھا اس مدت میں سوڈا ایش‘ لائٹ سائنز اورکیمیکلز کے شعبہ کے کاروبار میں بالترتیب 77,57 اور 149 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا پولیسٹر سٹیل فائبر کے شعبے میں 31 کروڑ 14 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا کمپنی کے بورڈ نے بجلی کی پیداوار کیلئے کوئلہ اورمتبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔