عالمی ادارے موڈیز کی نئی ریٹنگ کے نتیجے میں کراچی سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا، ہنڈرڈ انڈیکس دو سو تیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اکتیس ہزار چار سو چوون کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کراچی سٹاک ایکس چینج میں ابتدائی مندی کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے تیل و گیس اور سیمنٹ کے شعبوں میں حصص کی خریداری کے رجحان کے نتیجے میں تیزی ریکارڈ کی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس پر دو سو تیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار اکتیس ہزار چار سو چون کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران چوبیس کروڑ اکسٹھ لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جاپان پاور، اینگرو فوڈز،پی آئی اے، نیشنل بینک، اینگرو کارپوریشن، سدرن الیکٹرک، ڈی جی خان سیمنٹ، میپل لیف سیمنٹ، اینگرو فرٹیلائزر اور پائینیر سیمنٹ والیوم لیڈر رہےروپے کی قدر میں چار پیسے کے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک سوروپے اٹھہتر پیسے پربند ہوا۔