پنجاب صاف پانی کمپنی کا دبئی میں روڈ شو 80 کمپنیوں کے سربراہوں کی شرکت
لاہور (خبر نگار) پنجاب صاف پانی کمپنی نے دبئی میں کامیاب روڈ شو کا انعقاد کیا جس میں مختلف ممالک کی تقریباً 80 بین الاقوامی کمپنیوں کے ایک سو بیس سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی اور صوبہ پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ جات کے نفاذ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب صاف پانی کے چیف ایگزیکٹو افسر وسیم اجمل چوہدری نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے اچھی شہرت کی حامل بین الاقوامی کمپنیوں کو بِڈنگ میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا جا رہا ہے۔