چینی کی بوری‘ دال مونگ اور سفید چنے مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گذشتہ روز 100 کلو چینی کی قیمت میں 40 روپے‘ سو کلو مونگ سفید کی قیمت میں 1500 روپے‘ 100 کلو مونگ چھلکا کی قیمت میں 2500 روپے اور 100 کلو سفید چنا کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ جس سے چینی کی بوری 5820 روپے سے بڑھ کر 5860 روپے‘ سو کلو مونگ سفید کی قیمت 9500 روپے سے بڑھ کر 11000 روپے‘ 100 کلو مونگ چھلکا کی قیمت 8500 روپے سے بڑھ کر 11000 روپے اور سفید چنے کی قیمت 7500 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے ہو گئی ہے۔