قومی تاجر اتحاد لاہورنے دھمکی دی ہے پنجاب اسمبلی سے ویلیوایڈڈ ٹیکس کی منظوری کی صورت میں لاہور کے تاجر اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔

 قومی تاجر اتحاد  کا ایک اجلاس لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا، جس میں صوبائی دارالحکومت  کی مختلف مارکیٹوں کے صدور نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ حامد ریاض نے کہا کہ چند نام نہاد تاجرمسلم لیگ نون کا لبادہ اوڑھ کر تاجروں کو گمراہ کر رہے ہیں اورانکا تاجربرادری  سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس موقع پر  قومی تاجراتحاد نے یکم جون سے دکانیں رات نو بجے تک کھولنے کا اعلان بھی کیا۔ قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری مظہرامین بٹ نے کہا کہ تاجربرادری ویلیوایڈڈ ٹیکس کو مسترد کرتی ہے اور
 پنجاب اسمبلی سے اس  ٹیکس کی منظوری کی صورت میں  اسمبلی کا گھیراو کیا جائے گا۔