سرگودھا میں محکمہ خوراک کی عدم دلچسپی کے باعث کاشتکار آڑھتیوں کو سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔

سرگودھا میں محکمہ خوراک کی عدم دلچسپی کے باعث کاشتکار آڑھتیوں کو سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم خریداری کی سرکاری مہم سست روی کا شکار ہو گئی ہے اور سرکاری سٹورز میں گندم وافر مقدار میں موجود ہونے کے باعث خریداری مراکز کا عملہ گندم خریدنے سے گریز کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں باردانہ کے مسئلے میں ذلیل کیا جاتا رہا اور اب حکومت نے گندم خود خریدنے کی بجائے آڑھتیوں کو من مانی کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جو کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں۔ کاشتکاروں نے وزیراعلی پنجاب سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔