ریلوے کی 5 ارب روپے مالیت کی ایک ہزار ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) وزیر مملکت برائے ریلویزافضل سندھو نے ریلوے لیگل برانچ کوعرصہ دراز سے ریلوے اراضی پر چلنے والے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ریلوے کی قیمتی زمین قبضہ گروپوں سے واگزار کرائی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز ریلوے شعبہ لیگل اور ریلوے شعبہ لینڈ کے افسروں سے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کو ریلوے کی قبضہ شدہ اراضی کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ افضل سندھو نے کہا کہ آ ج بھی اربوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی پر قبضہ گروپ قابض ہیں اور اس سلسلے میں بیشتر مقدمات عدالتوں میں التوا کا شکار ہیں۔ ایسے میں ریلوے لیگل برانچ اپنا کردار ادا کرے تاکہ عدالتوں سے جلد از جلد مقدمات خارج ہوں ۔