آج بھی کراچی سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔

آج بھی کراچی سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اڑتیس پوائنٹس کی کمی کےساتھ نو ہزار تین سو نوے کی سطح پرٹریڈ کررہا ہے۔ جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس تنتا لیس پوائنٹس کمی کے ساتھ نو ہزار تین سو انسٹھ کی سطح پرموجود ہے۔ اب تک کل ایک سو چھیانوے کمپنیوں کےحصص کا کاروبارہوا ہے جن میں ایک سو تیس کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ ، اکسٹھہ کے بھاؤ میں کمی اور پانچ کمپنیوں کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا ۔ اب تک دو کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رحجان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جارہا ہے۔ ان میں لوٹ پی ٹی اے ، جہانگیرصدیقی اینڈ کو، ڈی جی خان سمینٹ، سلک بینک اور ٹی آر جی پاکستان سرفہرست ہیں۔