کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے جڑی بوٹیاں تلف کرنا ضروری ہے : عباس گل

کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے جڑی بوٹیاں تلف کرنا ضروری ہے : عباس گل

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) عباس علی گل ِ ماہر شعبہ اگرانومی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادنے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ کپاس کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے جڑی بوٹیوں اور دوسرے میزبان خوراکی پودوں کا بروقت تدارک ضروری ہے کیونکہ ان پر سفید مکھی کا حملہ سار اسال جاری رہتا ہے۔ سفید مکھی کی افزائش اورکپاس کی فصل پرمنتقلی سے پتہ مروڑ وائرس کا حملہ ہوسکتا ہے ۔سفید مکھی کے میزبان پودوں میں بھنڈی، تمباکو، آلو، بینگن، حلوہ کدو، کھیرا ، تر ، کریلا ، ٹماٹر ،لیہلی ، ٹینڈا ، تربوز ، خربوزہ ،سورج مکھی، کرنڈ ، مرچ ، گارڈینا اور لینٹانا زیادہ اہم ہیں۔کپاس کی فصل میں مناسب وقت پر ٹریکٹر سے ہل یاجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے تیار کردہ مخصوص روٹا ویٹر چلا کر ان جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔گر م اور خشک موسم میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ سکتا ہے۔ سفید مکھی کے بالغ اور بچے رس چوس کر پودے کو کمزور کردیتے ہیں۔ رس چوسنے کے علاوہ سفید مکھی میٹھا لیسدار مادہ بھی خارج کرتی ہے۔