رمضان بازاروں میں ایک روز میں ایک لاکھ 11 ہزار کلو چینی کی فروخت

رمضان بازاروں میں ایک روز میں ایک لاکھ 11 ہزار کلو چینی کی فروخت

لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور کےپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہو ر کی جانب سے عوام کی آسانی کے لئے لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں اشیاءضروریہ کی مسلسل سپلائی جاری ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ گذشتہ روزشہرےوں کی اےک بڑی تعداد نے شہر مےں قائم31رمضان بازاروں کا رخ کےا اور بھر پور خرےداری کی ۔انہوں نے بتاےا کہ ایک لاکھ79ہزار6 سوسے زائد مر د وخواتےن نے ان رمضان بازاروں سے اشےائے ضرورےہ کو خرےدا ۔جنہوں نے 1,11,090کلو گرام چینی ، 37,695(دس کلوگرام) آٹے کے تھیلے اور19,703کلو گرام چکن رمضان بازاروںمیں فروخت کےا گےا ۔ڈی سی او نے بتاےا کہ لاہور شہر میں لگائے گئے مدنی دستر خوانوں پر افطاری کا شہریوں کو زبردست ریلیف مل رہا ہے اور روزانہ ہزاروں مرد و خواتین ان مدنی دستر خوانوں پر افطاری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مدنی دستر خوانوں پر25,056مرد اورخواتین نے افطاری کی۔ ڈی سی او نے گذشتہ روز با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کےا۔اس موقع پر اےس اےس پی آپرےشنز بھی ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہور نے منڈی مےں اشےائے خوردونوش کی قےمتوں ،کو الٹی اور رےٹ لسٹوں کو چےک کےا۔انہوں نے منڈی مےں سبزےوں اور پھلوں کی نےلامی کے عمل کو چےک کےااور خاص طور پرٹماٹر کی نےلامی اپنی نگرانی مےں کروائی۔