صنعتکاری کی شرح نمو میں چار فیصد اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(آن لائن) بڑے پیمانے پر صنعتکاری کی شرح نمو میں چار فیصد اضافہ ہوگیا ہے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں بڑے پیمانے پر صنعتکاری کی شرح نمو گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 3.92 فیصد اضافہ ہوا ہے اس طرح انڈسٹری کیلئے مخصوص اعدادوشمار کے مطابق گاڑیوں کی 20.39 فیصد ، کھاد 15.47فیصد ، منرل اشیاء10.39فیصد ، کیمیکل 9.42 فیصد ، ربڑ اشیاء8.13، لیدر کی اشیاء7.66فیصد ،فارما سیٹویکل ادویات 6.29فیصد ، غذائی اشیاءاور تمباکو اشیاء1.83 فیصد پٹرولیم مصنوعات 0.10فیصد کی شرح نمو میںاضافہ ہوا ہے جبکہ لکڑی مصنوعات 60.1فیصد ، انجینئرنگ مصنوعات 13.98فیصد ، سٹیل و لوہا مصنوعات 8.44فیصد ، الیکٹرانکس 3.45فیصد اور پیداواری مصنوعات 1.75جبکہ شرح نمو میں کمی ہوئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر صنعتکاری میں چار فیصد اضافہ ہوا جو کہ معاشی اشارے بہتر ہونے کی نشاندہی کررہی ہیں سب سے زیادہ شرح نمو ساکن سرمایہ کاری کیئے مہیا گیا ہے۔