مون سون میں ڈینگی لاروا تلفی کے اقدامات جاری رکھے جائیں: راجہ اشفاق

لاہور (پ ر) پنجاب کے وزیر محنت و افراد ی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ڈینگی لاروا تلفی کے اقدامات زور و شور کے ساتھ جاری و ساری رکھے جائیں، سرکاری محکمے ڈینگی ہاٹ سپاٹس پر کڑی نظر رکھیں،ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی سرولنس ٹیموںکی نشاندہی پر فوری کاروائی یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی لاورا کی افزائش کا عمل روکا جا سکے۔انہوں نے یہ ہدایات راولپنڈی میںکمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود کے ہمراہ انسداد ڈینگی کے پندرہ روزہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔ راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ جن مقامات سے بار بار لاروابرآمد ہو رہا ہے اور تنبہ کے باوجود اس کے ذمہ دارن پر کوئی اثر نہیں ہوتا ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائید کی جائیں تاکہ خود اپنے آپ اور دوسروں کی زندگی کے لئے خطرہ بننے والوں کو قرار واقعی سزائیں دی جاسکیں۔