50 ہزار روپے تک نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینا تاجر دوست اقدام ہے: ملک طاہر جاوید

50 ہزار روپے تک نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینا تاجر دوست اقدام ہے: ملک طاہر جاوید

لاہور (کامرس رپورٹر)پیڈمک کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے پچاس ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کو خوش آئیند بزنس دوست اقدام قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا رویہ ہمیشہ کاروبار دوست رہا ہے ۔ کاروباری طبقہ کے جائز مطالبات اور آواز کو اہمیت دیتی ہے ۔ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ بعض معاملات میں حکومت کو سوچ بچار اور مشاورت کا موقع دیئے بغیر عجلت پسند افراد شور مچانا اور احتجاجوں کی دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں حالانکہ کاروباری طبقہ احتجاجوں اور ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ایک دن کاروباری مراکز بند رہنے سے کروڑوں روپے کا نقصان کے علاوہ مارکیٹوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد کے چولہے ٹھنڈے رہتے ہیں ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ جب بھی صنعتکاروں اور تاجروں نے اپنے مسائل بارے حکومت کے ساتھ افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کیا ہے۔