پاﺅنڈ کی شرح میں کمی سے پاکستانی ایکسپورٹ بھی متاثر
کراچی (کامرس رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اور معروف کرنسی ڈیلرملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ پاﺅنڈ کے کمزور ہونے سے پاکستانی ایکسپورٹ بھی متاثر ہو سکتی ہیں لہذا فوری طور پر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے پاکستانی ایکسپورٹ متاثر نہ ہو، ہفتہ وار دو چھٹیوں کے بعد پیر کو دوبارہ مارکیٹ کے کھلنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مزید کمی واقع ہوتی ہے یا یہ مستحکم رہتا ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ملک بوستان نے کہا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلے کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاﺅنڈ کی آفیشل قدر 14.66 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8.20 روپے کی مندی رونماءہوئی۔ انہوںنے کہا کہ برطانوی حکومت کا خیال تھا کہ یورپی یونین سے انخلاءکے بعد ان کی ملکی معیشت بہتر ہو گی۔