سٹاک مارکیٹ : غیر یقینی سیاسی حالات سے سرمایہ کار محتاط‘ ایک ہفتہ میں دو کھرب ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ : غیر یقینی سیاسی حالات سے سرمایہ کار محتاط‘ ایک ہفتہ میں دو کھرب ڈوب گئے

کراچی(مارکیٹ رپورٹر+آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید مندی پر 100 انڈیکس 13بالائی حدود سے گر کر 37389.88 کی انتہائی نچلی سطح پر بند رہا۔ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 2 کھرب 6 ارب روپے سے زائد کمی رہی۔ ہفتے کے دوران ملکی معیشت کی زبوں حالی‘ سیاسی حالات میں غیریقینی کیفت‘ غیر ملکی سرمایہ کا متواتر انخلاء اورکئی گردشی اطلاعات رونما ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے موجودہ حالات سے محتا ط ہوکر بیشتر حصص کی اونے پونے داموں فر وخت کرکے اپنے سرمایہ کے حصول میں سرگرداں رہے۔ جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1387.06 پوائنٹس کمی پر 37389.88 کی انتہائی نچلی سطح پر بند رہا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 1654 کمپنیوں تک رہا جس میں 524 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 1012 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 118 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری میں 2کھرب 6 ارب 53کروڑ 5لاکھ 26ہزار636 روپے کی کمی رہی جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت گھٹ کر 74کھرب 78 ارب 82 کروڑ 27لاکھ 66ہزار 455 روپے ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری سرگرمی میں 25کروڑ حصص سے زائد کمی رہی اور مجموعی سودوں میں77کروڑ 84 لاکھ 3 ہزار240 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ ہفتے مارکیٹ کاآغازمایوس کن ہوااورصرف4روزہ مندی میںانڈیکس1475.69پوائنٹس گھٹ گیاتاہم ایک روزہ تیزی کے باعث انڈیکس نے88.63پوائنٹس ریکور کئے ۔گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی رونما ہونے سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس38900پوائنٹس کی بلندسطح پردیکھاگیاتھاتاہم مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس36800پوائنٹس کی کم ترین سطح پربھی آگیاتھا ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس14نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور38ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گنوا بیٹھا۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس میں1387.06پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس38776.94پوائنٹس کی گھٹ کر37389.88پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس1023.66پوائنٹس کی کمی سے21347.16پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس25632.17پوائنٹس سے کم ہوکر24947.36پوائنٹس پربندہوا۔