زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کا اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس سے حجم 11 ارب 64 کروڑ 34 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 77کروڑ 2 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سے سٹیٹ بنک کے پاس 8 ارب 45 کروڑ 23 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بنکوں کے پاس زر مبادلہ 3 ارب 31 کروڑ 79 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔