تاجر برادری وزیراعظم کیساتھ کھڑی ہے: زبیر احمد
لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب ٹریڈرز ونگ کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں وزیراعظم نواز شریف کو سی پیک کی سزا دے رہی ہیں۔ مارکیٹیں ویران ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہو گئی۔ تمام تاجر میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ دشمن عناصر جانتے ہیں کہ سی پیک منصوبہ کامیاب ہو گیا تو پاکستان ناقابل تسخیر بن جائے گاور ملکی حالات مستحکم ہو جائیں گے۔