سوئی گیس کے 31 کروڑ 9 لاکھ کے 61 کمرشل اور انڈسٹریل گیس بل ادہندگان کے کنکشن منقطع
لاہور (پ ر) گیس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی پالیسی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے مزید 31 کروڑ 9 لاکھ روپے کے انڈسٹریل اور کمرشل گیس بل نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ریجن 20 ‘ ملتان ریجن2 ‘ راولپنڈی ریجن 7 ‘ شیخوپورہ ریجن 10 ‘ گوجرانوالہ ریجن 6 ‘ ساہیوال ریجن 2 ‘ فیصل آباد ریجن 7 ‘اسلام آباد ریجن 6 ‘ گجرات ریجن 1 کے مندرجہ ذیل نادہندہ صارفین کے کنکشن منقطع کئے۔