سندر میں اڑھائی لاکھ کی جعلی زرعی ادویات برآمد، 10 ملزم گرفتار
لاہور (نیوز رپورٹر) کروڑوں روپے کی جعلی زرعی ادویات برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روہی نالہ ڈیفنس روڈ سندر کے علاقہ میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی جعلی زرعی ادویات برآمد کرکے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے جعلی زرعی ادویات کے خلاف مہم کو زیادہ مؤثر اور تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیم نے پنڈ آرائیاں میں چھاپہ مار کر ایک ملین روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات برآمد کر لیں اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ملتان میں بھی محکمہ زراعت کی ٹیم نے چھاپہ مار کر 40 لاکھ روپے کی جعلی ادویات برآمد کیں جبکہ 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔