لاہور ایئرپورٹ: جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والا گرفتار
لاہور (خبر نگار) لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والے کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر ہارون ملک نے قطر ایئرلائنز کی پرواز پر اٹلی جانے والے مسافر عندلیب حسن رہائشی منڈی بہائوالدین پر شک گزرنے پر اس کے کاغذات چیک کئے تو اٹلی میں قیام کا اجازت نامہ جعلی نکلا جس پر اسے آف لوڈ کرکے تھانہ پاسپورٹ سرکل حوالے کر دیا گیا۔