کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے چوتھے روز بھی مندی
جمعرات کو بھی کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی۔ہنڈرڈ انڈیکس پر بیاسی پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار تینتیس ہزار سات سو باسٹھ کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران سولہ کروڑ چھیانوے لاکھ پندرہ ہزار شیئرز کے سودے ہوئے،پی آئی اے، کے الیکٹرک، نیشنل بینک، جہانگیر صدیقی کمپنی،فوجی سیمنٹ، پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمنل، فوجی فرٹیلائزر، پاور سیمنٹ، بینک آف پنجاب، میپل لیف سیمنٹ کے حصص کی قیمتوں میں اتار چڑہائو رہا۔ جبکہ روپے کی قیمت میں دو پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے ستاسی پیسے پر بند ہوا۔