پاکستان میں صرف 25 فیصد خواتین برسرروزگار ہیں: آسٹریلوی ہائی کمشنر
لاہور(کامرس رپورٹر)آسٹریلوی حکومت کی طرف پاکستان میں خواتین کے لئے روزگار کے بہتر مواقع اور ماحول فراہم کرنے کے لئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بات پاکستان میںمتعین آسٹریلوی ہائی کمشنرماگریٹ ایڈمسن نے لاہور میں خواتین کے لئے مخصوص جوتے بنانے والی کمپنی فٹ لب(Footlib) کے افتتاح کے موقع پر کہی۔یہ کمپنی آسٹریلوی حکومت کی مارکیٹ ڈویلپمنٹ فسیلٹی کے تعاون سے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد پاکستان میں جوتے بنانے کی صنعت میں خواتین کے تعاون کو بڑھانا اور عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان میں صرف 25 فیصد خواتین برسرروزگار ہیں۔