لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے آلائشیں اکٹھی کرنے کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید الاضحی پر لاہور کی 70 نجی ہائو سنگ سوسائٹیوں سے بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کرنے کا فیصلہ ، اس سلسلے میں خصوصی کلیکشن پوائنٹس کے تعین کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام کا آغا ز کر دیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایل ڈبلیوایم سی بلال مصطفی سید نے کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ و نمائندوں سے خصوصی طور پر ملاقات کی اور باہمی مشاورت سے کلیکشن پوائنٹس کے تعین کے لیے تبادلہ خیال کیا۔