20 روز میں خیبرپی کے کی نئی فصل آنے سے ٹماٹر کی قیمت کم ہو جائے گی:ترجمان محکمہ زراعت
لاہور (پ ر) ترجمان محکمہ زراعت شعبہ مارکیٹنگ پنجاب نے کہا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی رسدکو مناسب قیمتوں پر مہیاکرناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ کئی سال سے پاکستان کو ٹماٹر کی کمی کا سامنا رہا جس پر حکومت کو اپنا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا رہا اور صارف کو مہنگی قیمت پر خریدنا پڑتا رہا جس وجہ سے ہمارے ٹماٹر کے کاشتکار کی حوصلہ شکنی ہوتی رہی۔ ملک کو ٹماٹر میں خودکفیل بنانے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جس کے تحت دوسرے صوبوں کے محکمہ ہائے زراعت کو اس منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کیا گیا، اس پالیسی پر دوسرے صوبوں نے جامع انداز میں عمل کیا۔ عیدالاضحی تک ٹماٹر کی قیمت مستحکم رہی لیکن بارشوں کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ میں فصل خراب ہو گئی۔ خیبرپی کے کی نئی فصل 20 دن میں مارکیٹ میں آ جائے گی جس سے ٹماٹر کی قیمت میں کمی ہو گی، پیاز کی قیمت کنٹرول میں ہے، پیاز بلوچستان اور سندھ سے آ رہے ہیں، پیاز کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے، جب سے قیمتیں بڑھی ہیں منافع خوروں نے بھی سر اھٹا لیا ہے اور ضلعی حکومتیں ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔