مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 93 کروڑ سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 18.24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 93 کروڑ 30 لاکھ روپے کے سودے ہوئے سودوں کی مجموعی تعداد 15226 وہی اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2856 کی سطح پر بند ہوا سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 94 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی اور سونے کے سودوں کی مالیت 91.9 کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 6.7 کروڑ روپے رہی۔