سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس30098.49 پوائنٹس پر پہنچ گیا
کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 73.36 پوائنٹس کے اضافہ سے 30098.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجارتی حجم 9ارب 97 کروڑ 43 لاکھ 20 ہزار 389 روپے رہا ۔ مارکیٹ کیپٹل 70 کھرب 3 ارب 62 کروڑ 47 لاکھ 94 ہزار 675 روپے سے کم ہو کر 69کھرب 94 ارب 84 کروڑ 34 لاکھ 37 ہزار 252 روپے رہ گیا ۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی تیز ی کارجحان رہا -103کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔25 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔12 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔ جبکہ66کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس14.49پوائنٹس اضافہ کے ساتھ5312.43پربندہوا۔26لاکھ88ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا۔