پورٹ قاسم پر ایک لاکھ ٹن سے زائد سامان کی نقل وحمل
کراچی(کامرس رپورٹر)پورٹ محمد بن قاسم پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 2ہزار703ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اور ان پر لادا گیا اس میں 77ہزار729ٹن درآمدی اور 24ہزار974 ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ درآمدی سامان6ہزار241 ٹن بلک کارگو‘ 4 ہزار 484ٹن کیمیاوی کھاد‘ 2 ہزار 418 ٹن گندم‘ایک ہزار879ٹن سویا بین میل‘ 8 ہزار789ٹن راک فاسفیٹ‘5 ہزار 449 ٹن پیٹرولیم وتیل ‘48ہزار469ٹن جنرل کارگو اوربرآمدی سامان 338ٹن بلک کارگو‘6ہزار244ٹن سیمنٹ‘ 5 ہزار 75ٹن نفتھا‘13ہزار317ٹن جنرل کارگو پر مشتمل تھا۔ اس دوران 7بحری جہاز گورنگ زو‘ نادرن گلڈ‘ کیم بلک سنگاپور‘ یونی پریمیئر‘ سمرسٹ‘ اسبونگ نمبر1 اورکوسکو کاواں کی برتھوں پر لنگرانداز ہوئے جبکہ 3بحری جہاز شکاگو‘ ہنریکس ‘ہسٹریا اکاٹا بندرگاہ سے روانہ ہوئے۔ کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید 5 بحری جہازوں کی بندرگاہ آمد متوقع ہے ان میں برائٹ ورلڈ‘یورانیا‘ ممبئی اوربوسن اسٹار شامل ہیں یہ بندرگاہ پر 70ہزار ٹن کروڈ آئل ‘54ہزار 500ٹن گندم‘ 4 ہزار 200ٹن کیمیکلز ا ورکنٹینرز اتاریں گے اورجنرل کارگو لادیں گے۔