ٹیلی نار اور سام سنگ کا گیلکسی نوٹ 4 متعارف کرنے کا اعلان

ٹیلی نار اور سام سنگ کا گیلکسی نوٹ 4 متعارف کرنے کا اعلان

لاہور (پ ر) ٹیلی نار پاکستان اور سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان نے گیلکسی نوٹ 4 مشترکہ طور پر متعارف کر ا دیا۔ گیلکسی نوٹ4پاکستان بھر میں موجودٹیلی نار پاکستان کے سیلز اینڈ سروس سینٹرز اور فرانچائزز پر 29 اکتوبرسے دستیاب ہو گا۔گلیکسی نوٹ 4کی خریداری کے ساتھ تمام صارفین کو 6ماہ کے لئے مفت انٹرنیٹ بشمول فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئیٹر اور لائن بھی فراہم کیا جائیگا۔ ٹیلی نار پاکستان کے ڈائریکٹر انٹرنیٹ اینڈ ڈیوائسز عمر بن طارق نے امید ظاہر کی کہ سام سنگ گیلکسی نوٹ 4کے صارفین کو ٹیلی نار 3Gسروس کے ساتھ ایک منفرد تجربہ میسر ہوگا۔ سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جون پارک نے کہا کہ  سام سنگ گیلیکسی نوٹ 4 اینڈرائڈ 4.4.4.ا، 3GB RAMاور 2.7گیگاہرٹس کے پروسیسر سے مزین ہے۔  سام سنگ گیلیکسی نوٹ 4 میں 16میگا پکسل کاکیمرہ نصب ہے جو وائڈ سیلفی موڈ پر بھی کام کرتا ہے۔ اس میں Li-Ion 3220کی ایم اے ایچ بیٹری، سپر AMOLEDکیپاسیٹیو ٹچ اسکرین، 16Mکلر اور فوٹو نوٹ بھی موجود ہے جبکہ ڈیوائس 6LTEکٹیگری سے تعلق رکھتی ہے۔