گھریلو اور صنعتی صارفین کوموسم سرمامیں گیس کی فراہمی یقینی بنانےاورسی این جی سٹیشنز کومزید لائسنس جاری کرنےکےخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواستدائر کر دی گئ
سپریم کورٹ میں درخواست وطن پارٹی کےبیرسٹرظفراللہ کی جانب سےدائر کی گئی ہےدرخواست میں موقف اختیار کیاگیاہےکہ سی این جی سٹیشنزکوگیس کی فراہمی سے گھریلواورصنعتی صارفین مشکلات کاشکار ہیںسردیوں میں گیس کی فراہمی یقینی بنانےکےلیےمزید سی این جی سٹیشنزکولائسنس جاری کرنےسےروکا جائے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو گیس جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہےجبکہ صنعتوں کوگیس مہیا کئے بغیر معیشت کا پہیہ رکنے اور لاکھوں مزدوروں کےبے روزگار ہونے کا خدشہ ہےاس لیے گھریلو اور صنعتی صارفین کوسردیوں میں گیس فراہم کرنےکاحکم دیا جائے