الائیڈ بنک اور پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کے مابین کیش کوالیکشن اینڈ مینجمنٹ کا معاہدہ
لاہور (پ ر) الائیڈ بنک لمیٹڈ اور پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی‘ انڈسٹریز‘ کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ‘ گورنمنٹ آف پنجاب کے مابین کیش کولیکشن اینڈ مینجمنٹ سروس کا معاہدہ طے پا گیا۔ تقریب میں پنجاب ماڈل بازار کمپنی کی طرف سے ناصر رفیق‘ چیف آپریٹنگ آفیسر‘ محمد نوید رفاقت احمد‘ چیف فنانشل آفیسر نے شرکت کی۔ الائیڈ بنک کی طرف سے شاہد امیر‘ فیصل ندیم صدیقی‘ عابد انور‘ فیصل رشید غوری نے شرکت کی۔ معاہدہ کے مطابق الائیڈ بنک اور ماڈل بازار کمپنی 27 ماڈل بازاروں میں 6000 ہزار سے زیادہ تاجروں کو جدید ترین کیش مینجمنٹ اور دیگر سہولیات ان کے دروازے پہ مہیا کریں گے۔