صارفین کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے : زبیر احمد
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ کے راہنما زبیر احمد نے کہا ہے کہ معیاری اور سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنائے جائے گی ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر کارروائی کی جائے رمضان المبارک سے پہلے بعض تاجر دکاندار ذخیرہ اندوزی ترک کرتے ہوئے اپنا سامان بازاروں میں لائیں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈویژن ہی کا ثمر ہے کہ صارفین کو گھی اور تیل 15 سے 25 روپے کلو سستے مہیا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے سی این جی سٹیشنز کھولنے کا اعلان قابل تحسین ہے۔