گندم خریداری کا 72 فیصد ہدف مکمل کر لیا: محکمہ خوراک

گندم خریداری کا 72 فیصد ہدف مکمل کر لیا: محکمہ خوراک

فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری کا 72 فیصد ہدف مکمل کرلیا ہے جبکہ 30 مئی تک 100 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا جائیگا۔ محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ترجما ن نے بتایاکہ جمعہ کے روز تک فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سے 3 لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم سے زائد گندم کی خریداری کر لی گئی ہے جبکہ کاشتکاروں کو گندم کی قیمت کے طور پر 10ارب 50 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی ادا کر دی گئی ہے۔ اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے بتایاکہ اب تک ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 44لاکھ 50ہزار سے زائد بوری باردانہ تقسیم کیا جا چکاہے جو کل باردانے کا 89 فیصد ہے۔