کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندا ‘ سرمایہ کاری میں 4 ارب سے زائد کمی ‘ لاہور میں ملا جلا رحجان

کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندا ‘ سرمایہ کاری میں 4 ارب سے زائد کمی ‘ لاہور میں ملا جلا رحجان

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 21300کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید 4 ارب35 کروڑ روپے سے زائد کی کمی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 58.88 پوائنٹس کمی سے 21283.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور 368 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 192کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 161میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 4ارب 35کروڑ 51لاکھ 75 ہزار 409روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت گھٹ کر 51 کھرب 56 ارب1 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار 531 روپے ہو گئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزملاجلارجحان رہا - مجموعی طور پر103کمپنیوں کا کاروبارہوا۔30کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 26 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 47کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 0.99 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4558.92 پربند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 89لاکھ 36 ہزار 520حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 73 لاکھ 86حصص کا لین دین ہوا تھا۔