کاٹن فیوچرزکاکنٹریکٹ متعارف کرانے کی مخالفت

کراچی(آئی اےن پی)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں انٹرنیشنل کاٹن فیوچرزکنٹریکٹ معتارف کروانے کی شدید مخالفت کی ہے۔کراچی کاٹن ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے میں کپاس کی معیشت سے وابستہ ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ کے سی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں کپاس کے سودے، نیویارک کاٹن فیوچرز کانٹریکٹ کے تحت صرف کیش سیٹل ہوتے ہیں انکی حقیقی سپردگی نہیں ہوتی۔ اس ٹریڈنگ کا پاکستانی کپاس سے کوئی تعلق نہیں لہذا اسے ہی جنگ ٹول کے طور پر بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت برقرار سٹیٹ بینک نے 7 روز کیلئے فنڈز فراہم کر دیئے
کراچی(اے پی اے )منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت برقرار ہے، سٹیٹ بینک نے سات دن کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے۔ بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے مرکزی بینک نے تین سو پچپن ارب دس کروڑ روپے کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ ز اورٹریڑری بلز کی سات روز کے لئے خریداری کی۔ان بلز پر مرکزی بینک نو اعشاریہ چار صفر فیصد سالانہ کے حساب سے شرح سود وصول کرے گا۔سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے چار سو ستانوے ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کرنے کی پیشکش فراہم کی۔