کاشتکاروں سے 30 جون تک 49کروڑ روپے آبیانہ کی وصولی کی ہدایت

فیصل آباد (اے پی پی) پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی نے لوئر چناب کینال سسٹم ایسٹ سرکل کے کاشتکاروں سے 30جون تک 49کروڑ روپے آبیانہ کی وصولی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ حکام کو سختی سے خبردار کیاہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی، لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ پیڈا فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ کسان تنظیموں کو رواں سال فصل خریف پر 13کروڑ 50لاکھ روپے آبیانہ کی وصولی کا ٹارگٹ دیا گیا تھا مگر اس میں سے اب تک صرف 5کروڑ روپے وصول کئے جا سکے ہیں۔