چینی صوبہ سنکیانگ میں عالمی تجارتی میلہ 2ستمبر سے شروع‘پاکستانی وفد بھی شریک ہو گا

 بیجنگ(این این آئی) چین کے صوبہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں منعقد ہونے والا بین الاقوامی تجارتی میلہ 2ستمبر سے شروع ہوگا، تجارتی میلے میں ٹیکسٹائلز، گارمنٹس، مشینری اور آلات، کیمیکلز اور اسکی مصنوعات، سوتی ریشوں کی صفائی کی مشینیں، مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کے تیار اور برآمد کنندگان کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر قیادت پاکستانی برآمد اور تیار کنندگان کی بڑی تعداد سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کرے گی۔