پی ٹی سی ایل ایوواور نائیٹرو کلاﺅڈ ڈیوائسز کے نئے ماڈل متعارف

اسلام آباد (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے وسیع تر اور جدید خوبیوں کے حامل اپنے ایوو اور نائٹرو کلاﺅڈ ڈیوائسز کے نئے ماڈل متعارف کرا دیئے ہیں۔ چھوٹے اور نہایت موزوں سائز کے ایوو اور نائٹرو کلاﺅڈ ڈیوائسز دراصل پورٹیبل والے فائی روٹرز ہیں جو کہ وائے فائی ہاٹ سپاٹ کا کام کرتی ہیں جس سے صارفین ملک بھر میں 200 سے زائد شہروں میں 9.Mbps کی تیزرفتار برانڈ بینڈ رفتار اور 250 سے زائد شہروں میں 3.1Mbps کی تیزرفتاری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔