پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پالیسی تبدیل، آٹو سیکٹر کے منافع میں اضافہ

کراچی(آئی اےن پی)پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پالیسی میں تبدیلی سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں آٹو سیکٹر کا منافع باون فیصد بڑھ گیا۔ جنوری سے مارچ تک ملکی آٹو سیکٹر کا ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع کا حجم بیالیس ارب اسی کروڑ روپے رہا جبکہ اس عرصے میں مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں بھی چوالیس فیصد اضافہ ہوا۔