وزیراعظم نے پاکستان سٹیل کیلئے بیل آﺅٹ پیکیج کی منظوری دیدی: وزارت صنعت و پیداوار

کراچی (ثناءنیوز) وزارت صنعت و پیداوار کی پاکستان سٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سربراہی اور انتظامیہ پاکستان سٹیل کی اجتماعی جدوجہد اور کوششوں سے نگراں وزیراعم پاکستان میر ہزار خان کھوسو سے پاکستان سٹیل کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے 11 ارب روپے کے بیل آﺅٹ پیکیج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پاکستان سٹیل کی بحالی اور مالی بحران سے نکالنے کیلئے ڈرافٹ وفاقی حکومت کو پیش کیا گیا تھا۔ منظور شدہ حالیہ بیل آﺅٹ پیکیج کی رقم صرف اور صرف خام مال یعنی (آئرن اوور اور کوئلے) کی خریداری/ درآمد کیلئے استعمال ہو سکے گی اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹیل کی پیداواری صلاحیت کو پہلے مرحلے یعنی اگست 2013ءمیں 60 فیصد تک لے جایا جائے گا اور اس سال کے آخر تک یہ پیداواری صلاحیت 80 فیصد ہو جائے گی۔