مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 99 کروڑ سے زائد کا کاروبار سونا‘ چاندی ‘ خام تیل ‘ چاول ‘ چینی ‘ گندم سستے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 99 کروڑ سے زائد کا کاروبار سونا‘ چاندی ‘ خام تیل ‘ چاول ‘ چینی ‘ گندم سستے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 14799 لاٹ کے سودے 3 ارب 99 کروڑ 27 لاکھ 21 ہزار 7 سو 67 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونے، چاول، پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ کپاس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 93.54 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 22.398 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1385.9 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 44589 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 53792 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3623 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4418 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.22 روپے، ایک پاﺅنڈ کپاس کی قیمت 84.7 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3197 روپے پر بند ہوئی۔