لیسکو کے 4 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی

لاہور (نیوز رپورٹر) لیسکو میںگریڈ 19کے 4 سینئر افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے، گزشتہ روز لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس کے بعد متعلقہ افسران کی ترقی کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے، ان افسران میں پی ڈی جی ایس سی عتیق احمد خان، ایس ای تھرڈ سرکل غلام مرتضیٰ لنگا، ایس ای جی ایس او مظفر اقبال چیمہ اور منیجر ایم اینڈ ایس انوارالحق غوری شامل ہیں۔